چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت اجلاس نیب کے ریڈار میںمزید 3 1افراد، کس کس کے خلاف انکوائریوں کی منظوری؟

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں سابق وفاقی وزرا و دیگر اہم افراد کے خلاف 13 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔
چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں 13 انکوائریز کی منظوری دی گئی ہے جس میں سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف ریفرنس بھی شامل ہے۔ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر پر اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے، نیب کے مطابق ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب پر آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر ہوگا۔نیب اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اکرم درّانی اور سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے،جن ریفرنسز کی منظوری دی گئی ہے ان میں مردان، خیبر پختونخوا کی ولی خان یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کے خلاف ریفرنس بھی شامل ہے۔اجلاس سے خطاب میں جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز ترجیحی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے نیب عملے کو نیب دفتر آنے والے تمام افراد کا احترام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment