پیمرا کے چیئرمین کی ڈی جی ( آئی ایس پی آر )سے ملاقات کس بارے بات کی گئی؟

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی ہے،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پیمرا نے راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستانی میڈیا کو پاکستان کے مثبت تشخص اور پاکستان کے بیانیے کو موثر انداز سے اجاگر کرنے اور غیرملکی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف بیانیے سے نمٹنے کے لئے سہولیات کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment