پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے فیس بک سے عارضی بندش

پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو فیس بک کی عارضی تعطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مقبول اور بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس تعطلی کا شکار ہوگئی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں فیس بک کی سروس تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔
فیس بک سروس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں صارفین کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ کچھ تکنیکی مسائل پر کام کیا جا رہا ہے، اس باعث فیس بک کی سروس تعطلی کا شکار ہے، تاہم جلد ہی اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔
#facebookdown

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment