وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چینی نائب وزیرریلوے مشترکہ پریس کانفرنس پاک چین ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون کا معاہدہ طے پاگیا۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کی بیک بون ہے،کچھ سیاسی چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے،پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے نائب وزیرریلوے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد کی پاکستا ن میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے میں تعاون خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم ایل ون کے فیز1 کی ابتدائی رپورٹ 25 دسمبر تک تیار کی جائے گی۔ اب مجھے طعنے دینے والے شرم کریں ،ریلوے کے محکمے میں ایسے ہی نہیں آیا۔
ریلوے افسران اور میں نے 100روزہ پلان پر بہت کام کیا۔وزیراعظم کو ریلوے ہیڈکوارٹرزکی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان 23نومبر کو 4ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے ریل سروس کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے دور میں چین گیا تو لی پھانگ وزیراعظم تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کچھ سیاسی چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرمپ کو جواب دے کر عوام کی ترجمانی کی ہے۔وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے۔ اپنی ضرورت کے مطابق آئی ایم ایف کی ضرورت ہے۔ کیونکہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے۔لیکن ہم سیاستدان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment