ملک کا دفاع ضروری ہے دنیا میں کسی اور کی پروا نہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر ملک اور حکومت کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔ ہمیں دنیا کی کسی بات کی پروا نہیں بلکہ ملکی مفاد زیادہ عزیز ہے۔ ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے نتائج سامنے آنے چاہییں۔ ہمیں دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment