عامر لیاقت کی دوسری شادی بیٹی کا درد برار پغام ٹویٹ، دعاعامر

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے اور تین روز قبل دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوئی۔عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔کچھ لوگوں نے مبارکباد دی تو کچھ لوگوں نے تنقید بھی کی۔
تاہم اس موقع پر عامر لیاقت کی بیٹی کی ٹویٹ نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔انہوں نے ٹویٹر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،دعا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ایک اور دن،ایک اور سانحہ،جب بھی آپ اپنے اہلِ خانہ کو تکلیف دیتے ہیں تو آپ کو ہدایت کی دعائیں ملتی ہیں،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈالنے والے کے لیے بھی ہوتی ہیں۔
امید ہے اللہ آپکی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پونجھ دیں گے۔
آپ کی تکلیف میں مبتلا بیٹی دعا عامر۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment