وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات، شیخ محمد بن زید سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
صدارتی محل پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زید بن سلطان النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر یو اے ی کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔
شیخ محمدبن زید بن سلطان النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment