مولانا سمیع الحق کی قبر کُشائی کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایساکیوں جا رہا ہے؟

جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کُشائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور مولانا سمیع الحق کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبر کُشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی جب کہ عدالت نے درخواست سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی ہے۔
سیشن جج نوشہرہ کی جانب سے احکامات موصول ہونے پر متعلقہ مجسٹریٹ نے مولانا سمیع الحق کے لواحقین، مقامی پولیس اور حکام کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے سب انسپکٹر جمیل کی قیادت میں پولیس ٹیم اکوڑہ خٹک میں موجود ہے اور اسے قبر کُشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک وہیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment