قومی معیشت میں کراچی انجن کی حیثیت رکھتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ یہاں کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف نے پاکستان سندھ رینجرز ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر کمانڈر کراچی کورپس لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment