آنے والے دو ماہ میں 25 سے 30 سیاستدان گرفتار ہونے کا امکان۔ ان میں کون کون شامل؟

اگلے 2 ماہ میں 25 سے 30 سیاستدانوں کی گرفتاری کا امکان، نیب کی جانب سے سابق اور موجودہ حکومت میں موجود لوگوں کیخلاف کرپشن کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے بڑی گرفتاریاں کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اگلے 2 سے 3 ماہ کے دوران کئی بڑی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
ممکنہ طور پر اگلے 2 ماہ میں 25 سے 30 سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ نیب کی جانب سے سابق اور موجودہ حکومت میں موجود لوگوں کیخلاف کرپشن کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات آ رہی ہیں کہ اپوزیشن سمیت حکومتوں کا حصہ رہنے والے پچیس تیس اہم افراد کی گرفتاریاں دسمبر اور جنوری کے شروع میں متوقع ہیں اور ان گرفتاریوں کے حوالے سے شواہد کی بنیاد پر مقدمات تیار ہو رہے ہیں اور یہ کام سنجیدگی سے جاری ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment