یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا، وزیر اعظم عمران خان

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا، جو یوٹرن لینا نہیں جانتا، اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں، تاہم نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کسی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نہیں بنائیں گے،کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دے سکتے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment