کوئی بھی کسی بھی وزراء کی تضحیک کا حق نہیں رکھتا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرکے مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی کو وزراکی تضحیک کا حق نہیں ۔جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا ۔ وزیر اطلاعات کے حوالے سے چیئرمین سینٹ کی رولنگ پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرنے اور مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کو وزراءکی تضحیک کا حق نہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment