پانچ ایرانی فوجی اغوا ہونے والے پاکستانی فورسز نے بازیاب کروا لیے۔ کب کہاں سے گواہ ہوئے؟

پاکستانی فورسز نے کچھ روز قبل اغوا ہونے والے 5 ایرانی فوجی بازیاب کروا لیے، پاک ایران سرحد کے قریب میرجاوہ کے مقام سے اغوا کیے گئے باقی ایرانی فوجیوں کو بھی بازیاب کروانے کی کوششیں۔ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کوشش سے بازیاب کروائے گئے ایرانی گارڈز کو ایران کے حوالے بھی کر دیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان فورسز نے پاک ایران سرحد سے اغوا کیے گئے کچھ ایرانی فوجیوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔ پاکستانی فورسز نے 5 ایرانی فوجیوں کو بازیاب کروایا ہے۔ بازیاب کروائے گئے مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکری قیادت کی زیر نگرانی باقی مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment