عمران خان ہٹلر یا بنا بننا چاہتے ہیں؟ اور کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے سکھر میں اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ خود بھی ہٹلر ہیں عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال پارٹی کی یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سکھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایک سے ڈ یڑھ لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ پارٹی چیئرمین کے احکامات پر 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment