شاہد آفريدی اپنے کام سے کام رکھيں، وزيراعظم آزاد کشمير

شاہد آفريدی اپنے کام سے کام رکھيں، وزيراعظم آزاد کشمير

وزیراعظم آزاد کشمیر کہتے ہیں کشمیر شاہد آفریدی کے لیے چاہے کچھ نا ہو ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، جاوید میانداد نے بیان کو نامناسب قرار دے دیا۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان سے 4 صوبے نہیں سنبھل رہے کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے۔
شاہد خان آفریدی کا بیان پاکستانیوں کے ساتھ کشمیریوں کے دل بھی دکھا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کہتے ہیں شاہد آفریدی اپنے کام سے کام رکھیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ان کے لیے شاید یہ کوئی بات نا ہو ہمارے لئے کشمیر زندگی اور موت کا معاملہ ہے ۔
سابق کپتان جاوید میانداد نے بھی آفریدی کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا کہا کہ شاہد آفریدی کا بیان نامناسب تھا۔۔کھلاڑیوں کو سیاسی معاملات پر بیان نہیں دینا چاہیے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے