حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میںڈالا جائے۔ نیب نے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا

نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے دونوں صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے البتہ وزارت داخلہ نے تاحال نیب کے خط کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment