پشاور پولیس لائن میں مقتول سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ ادا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور آئی جی خیبر پختونخوا نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، ترجمان کے پی حکومت اجمل وزیر، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور کمانڈنٹ فرنٹئیر کانسٹبلری معظم انصاری سمیت اعلیٰ پولیس وسول حکام بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

نماز جنازہ سے قبل خیبر پختونخوا پولیس کے دستے نے شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کو سلامی دی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment