اسلام آباد کے ائرپورٹ پرقطر جانے والے مسافر سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ۔

ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کاروں نے اسلام آباد کے ائرپورٹ پر مسافر سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے قطر جانے والے مسافر نواب جان کے سامان سے 3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نواب جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے، جو کہ قطر جانے والا تھا۔ ملزم نے چرس ہارمونیم کے اندرچھپا رکھی تھی۔ ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے متعلقہ تفتیشی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment