کیا واقعی ہی آسیہ بی بی حکومت خلاف پروپیگنڈا ؟ گزشتہ روز آسیہ بی بی کی تصویر وائرل ، آسیہ بی بی کی پوپ فرانسس سے ملاقات ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ آسیہ بی بی کو بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے اور بیرون ملک منتقلی کے بعد آسیہ بی بی اور ان کے اہل خانہ نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انہوں نے پروگرام کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو دکھائی اور کہاکہ پوپ فرانسس سے ملنے والی بچی آسیہ بی بی کی صاحبزادی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ سب ایک پراپیگنڈے کے تحت کیا جا رہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے یہ پراپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آسیہ بی بی بیرون ملک روانہ ہو چکی ہیں اور پوپ فرانسس سے آسیہ بی بی کے اہل خانہ کی ملاقات کی تصویر کو بطور ثبوت پیش کیا جارہا ہے حالانکہ یہ تصاویر اور ویڈیو اب کی نہیں بلکہ اپریل 2015ء کی ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment