طاہر خان داوڑ کی لاش طورخم بارڈ پر خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کی جائے گی، قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ

قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ کی لاش انٹر نینشل ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کی جانب سے جلد پاکستانی حکام کے حوالے کردی جائے گی،ایم این اے محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ایس پی پشاور جاوید اقبال مزید تفصیلات سے سب کو آگاہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ طاہر خان داوڑ کی لاش طورخم بارڈ پر خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کی جائے گی۔واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ، جو پشاور پولیس کے دیہی سرکل کے سربراہ تھے، کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے جی-10 سے اغوا کیا گیا تھا، جن کی مبینہ لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment