اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی , حکومت کا بیرونِ ملک پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

تبدیلی سرکار کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی، الیکشن کمپین میں کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی تبدیلی سرکار کو ملک میں بے روزگار افراد کی بجائے بیرون ملک سے رقم بھیجنے والے تجربہ کار ہنر مند لوگوں کی ضرورت پڑ گئی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ وفاقی حکومت  نیا پاکستان کالنگ منصوبے کا آغاز کررہی ہے۔
حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر اور آئی ٹی ایکسپرٹس کی خدمات پاکستان کے لیے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اوورسیزپاکستانی شہری اپنا ڈیٹا جمع کروا سکیں گے۔ امیدواروں کا ریکارڈ وزارتِ اوورسیز پاکستانیوں کی ویب سائیٹ پر بھیجا جا سکے گا جس کے بعد  یہ ریکارڈ ویب سائٹ پرآویزاں رہے گا ۔

-جہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ نوکریوں کے ہاتھوں بے روزگار ہیں یا پڑھے لکھے ڈاکٹر بھی وافر مقدار میں موجود ہیں
جو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی سڑکوں پرکئی دفعہ چکے ہیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے