کینیڈا میں آسیہ بی بی کو پناہ ملے گی پاکستان سے مذاکرات جاری بڑی خبر سامنے آگئی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ممکنہ طور پر پناہ فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جسٹس ٹروڈو نے کہا یہ پاکستان کے لئے نازک معاملہ ہے جس کا احترام کرتے ہیں۔ اس لئے اس سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا  کینیڈا استقبال کرنے والا ملک ہے۔ کئی ممالک کی جانب سے آسیہ بی بی کے خاندان کو پناہ دینے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔آسیہ بی بی کے شوہر نے خصوصی طور پر برطانیہ، کینیڈا اور امر یکہ کو پناہ دینے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے۔سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو گزشتہ ماہ توہین مذہب کے الزام سے بری کردیا تھا ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment