پاکستان کے بالائی علاقوں میں برف باری ، علاقہ خوبصورت منظر پیش کرنے لگے

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا اور برف باری کے بعد تمام علاقے خوبصورت منظر پیش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق استور اور کالام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے، وادی کاغان، ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔ استور کے پہاڑوں پر برفباری سے سرد موسم کی شدت بڑھ گئی جس کے نتیجے میں نمونیہ کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکردو کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے ۔ بالاکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment