کتنے تھیلے غائب؟ سامنے والا کونسا گھر ؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کونسے گھرمیں گڑھاکھودا گیا کی بات کی ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

سپریم کورٹ میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ شوگر ملز کی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق رپورٹ پیش کردی‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ کل 66لاکھ 92ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے‘ صرف 8لاکھ 37ہزار 879 تھیلے موجود تھے‘ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں نمر مجید کی بیوی اور والدہ کو ہدایت کی ہے کہ آپ دونوں تفتیش میں تعاون کریں،جو آپ کے گھرکے سامنے والاگھر ہے اس کابھی پتہ

ہے اورجو آپ کے گھرمیں گڑھاکھودا گیااس کابھی پتہ ہے۔ پیر کو جعلی بنکاکائونٹس کیس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ رپورٹ اومنی گروپ کی شوگر ملز کی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ ساڑھے تیرہ ارب روپے کا مقروض ہے۔ بینکوں کا کل نقصان تقریباً ساڑھے گیارہ ارب روپے ہے۔ شوگر ملز سے رہن شدہ چینی کے تھیلے غائب تھے۔ کل 66لاکھ 92ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے‘ صرف 8لاکھ 37ہزار 879 تھیلے موجود تھے۔ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کا تجزیہ جاری ہے حتمی رپورٹ کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment