صرف نیب ترجمان میڈیا کو بیا ن دینے کا حق دار ہوگا چیئرمین نیب تمام افسران پر پابندی عائد کردی

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تمام افسران کے میڈیا انٹرویوز پرپابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مئوقف دینے کے مجاز صرف ترجمان ہوں گے، ڈی جی نیب کے انٹرویوکا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائےگا، تمام معزز اراکان اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے افسران کے میڈیا اداروں کو انٹرویوز پرپابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صرف ترجمان نیب موقف دینے کے مجاز ہوں گے۔
تمام معززاراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہورکے انٹرویوکا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب کے انٹرویوکا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائےگا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment