ہم ووٹرز سے غداری نہیں کریں گے۔ آنے والے دنوں میں احتساب کا عمل اور تیز ہو جائے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے آنے والے دنوں میں احتساب کے عمل میں مزید تیزی آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف اقدامات نہ کرنا پی ٹی آئی کے ووٹرز سے غداری ہو گی ، کچھ ممالک میں پیسے نکلوانے کیلئے جو طریقے اپنائے جاتے ہیں جمہوری ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ان طریقوں کو استعمال نہیں کیا جا سکتا اس لئے کچھ دیر لگ رہی ہے ،حکومت کو ادائیگیوںکے بحران کا سامنا تھا لیکن اب کچھ آسانیاں پیدا ہوئی ہیں ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ ہم بھیک مانگتے پھر رہے ہیں پھر اس کا حل یہ ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان پر چڑھنے والا 84فیصد قرضہ دونوں سیاسی خاندانوں میں بانٹ دیتے ہیں اور ان سے نکلوا لیتے ہیں پھر باہر کی ضرور ت نہیں رہے گی،پارٹی میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ،صرف عمران خان لیڈر ہیں اورباقی تمام لوگ ورکرز ہیں ، پیپلز پارٹی سے ہونے والی ملاقات میں یہ کہا تھاکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بڑے بھائی کے منصوبوں کا چھوٹا بھائی آڈٹ کرے اس لئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کو ملنی چاہیے ، اگر لازماًچیئرمین شپ اپوزیشن کو ہی دینی ہے تو بلاول یا کسی اور کودیدیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والا معاملہ حکومت یا ریاست کا نہیں بلکہ معاشرے کا بحران ہے ، کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر سیاست کر رہے ہیں اور ان سر گرمیوں کا مذہب سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، نظریات کی لڑائی بندوق سے نہیں بلکہ دلائل سے جیتی جاتی ہے ،مذہبی قیادت اس نظریاتی لڑائی کی آنر شپ لے موجودہ حکومت ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment