عراق میں پھنسے تمام 120 پاکستانی زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں پھنسے تمام 120 پاکستانی زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق تمام ہم وطنوں کو بحفاظت واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے زائرین کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 120 زائرین کو بے یارومدد گار چھوڑنے پر ٹور آپریٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ زائرین کی واپسی میں پاکستانی سفیر ساجد بلال اور سفارتی عملے کی محنت کو سراہتے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment