گزشتہ روز کیلیفورنیا میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور فوجی نوجوان نکلا

پولیس نے تحقیقات کے بعد کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت کرلی ۔جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق فوجی تھا۔ این ڈیوڈ لونگ ا فغانستان میں جاری جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔ 28 سالہ حملہ آور کی شناخت اس کے فیس بک اکاونٹ پر جاری کردہ بیان کے بعد ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے اور چشمہ پہن رکھا تھا جس نے پہلے سیکیورٹی گارڈ اور پھر کاونٹر پر موجود خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment