مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیشی ٹیم سربراہ تبدیل ، ایس ایس پی گوجرانوالہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات

جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا سربراہ تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تعینات ایس ایس پی امیر عبداللہ نیازی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جس کے بعد مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی امیر عبداللہ نیازی کے ذمے آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہایش گاہ کے اندر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے پولیس تاحال ملزمان کو شناخت یا تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment