فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکال دیا گیا، شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر متحدہ کی قیادت نے پارٹی کے سابق سربراہ کی رکنیت ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے کراچی کی سیاست کا درجہ حرارت بڑھتا ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سربراہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکال دیا گیا ہے۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تاہم فاروق ستار کی جانب سے شوکاز نوٹس پر کسی قسم کا جواب داخل نہیں کروایا گیا۔ اسی باعث اب فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکالنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment