امریکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے رضامند ہو گیا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا بیان

تفصیلات کے مطابق کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مشروط رہائی کیلئے راضی ہوگیا ہے۔
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا پاکستان سے بعض شرائط منوانے کے بدلے عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کہتی ہیں کہ کہ امریکا پاکستان سے کچھ چیزیں چاہتا ہے اور ان کے عوض وہ عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے لیے تیار ہے۔

امریکا کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے اشارے ملے ہیں۔

تاہم امریکی مطالبات کے بارے میں مزید تفصیلات وہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے کے بعد ہی بتا پائیں گی۔ فوزیہ صدیقی یہ بھی کہتی ہیں کہ امریکا ماضی میں بھی عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کیلئے تیار تھا، تاہم پاکستان کی حکومت کی سستی اور عدم دلچسپی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو پایا تھا۔ فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی جیل میں عافیہ صدیقی کو جنسی اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
تاہم انہیں اب 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ عافیہ صدیقی جلد ان کے درمیان ہوں گی۔ واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کے نام اپنا خصوصی پیغام ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خصوصی خط کے متن میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment