ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکا سے وزیر اعظم عمران خان کو رہائی کے لیےخط لکھا ہے

پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکا سے رہائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری سزا غیر قانونی ہے، لہٰذا میری مدد کی جائے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیرا عظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں، امریکا مجھے اغوا کرکے لے گیا تھا اور میں اس قید سے نکلنا چاہتی ہوں۔ میری مدد کی جائے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے۔ یہ خط عافیہ صدیقی نے گزشتہ ماہ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کو اس وقت دیا جب وہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے ٹیکساس کی جیل پہنچے تھے۔
خط میں عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے۔ عافیہ صدیقی نے خط میں عمران خان کو مزید پیغام دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود منافقوں سے ہوشیار رہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment