چین کے علی بابا گروپ نے ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے شیئرز خرید لیے

چین کے علی بابا گروپ نے ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے بیشتر شیئرز خرید لیے، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے علی بابا گروپ کی ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک میں شیئرز کے حصول کی درخواست کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مشہور چینی کمپنی علی پے ہولڈنگ لمیٹڈ کی ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ میں 45% شیئرز کے حصول کی درخواست منظور کر لی ہے جس سے دنیا کے سب سے بڑے موبائل پیمنٹ پلیٹ فارم کی پاکستان میں داخلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
علی پے 2004 میں جیک ما کی سربراہی میں بنائی گئی تھی جو کہ چین کے کثیرالقومی علی با با گروپ کا حصہ ہے اور ای کامرس ، ریٹیل، انٹر نیٹ اور ٹیکنالوجی میں خاص مہارت رکھتی ہے۔

جبکہ ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک پاکستان کا پہلا شیڈولڈ مائیکروفائنانس بینک ہے جو کہ پاکستان میں مائیکروفائنانس اور متعلقہ مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment