پاکستانی حکومت کی طرف سے امریکہ کو دی گئی درخواست پر عافیہ صدیقی کی رہائی پر امریکہ نے نظرثانی کی یقین دہانی کرا دی

عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست، امریکی حکومت نے نظرثانی کی یقین دہانی کرا دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکی سے بھی مثبت ردعمل آیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے پر آنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں بنیادی انسانی حقوق کو ضرور مدنظر رکھے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment