حکومتی حکمران بھی نیب کے خلاف ہوگئے ہیں؟

حکمراں جماعت تحریک انصاف بھی نیب کے ادارے سے نالاں دکھائی دینے لگی ہے۔ نیب کی جانب سے حکومت کو فنڈز کی فراہمی کی ایک درخواست بھیجی گئی تھی۔ نیب کی اس درخواست پر وفاقی وزارت خزانہ کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتی۔
نیب کی جانب سے بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ ادارے کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرے۔ نیب کا ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے، اس لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈ فوری جاری کیے جائیں۔ نیب کی اس درخواست پر وزارت خزانہ نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نیب کی درخواست مسترد کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ فی الحال نیب کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کا فنڈ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment