آصف زرداری ابھی صدمے میں ہے اور وہ غیر سنجیدہ باتیں کر رہے ہیں فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ زرداری صاحب کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے، وہ صدمے میں ہیں، اب وہ جیل جائیں یا کچھ اور کرلیں انہیں شہرت نہیں مل سکتی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب تو سابق حکومتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) ہی دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا غیر سنجیدہ مطالبہ ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment