منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف معاہدے پر چین میں دستخط ہو گئے ہیں قیدی سزائیں اپنے اپنے ملک میں پوری کریں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کیساتھ منی لانڈرنگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے، معاہدہ کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث سزا یافتہ قیدی اپنے اپنے ملک میں سزا پور ی کرسکیں گے،سی پیک منصوبے پر غلط فہمیوں کو دور کردیا،دورہ چین میں 15کے قریب کے معاہدوں اور یاداشتو ں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے چین سے وطن واپس پہنچ کر پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ لوگوں نے چین کے ساتھ خراب تعلقات کا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی۔
ہم نے چینی قیادت میں پہلے سے زیادہ گرم جوشی دیکھی۔ چین کے ساتھ تعلقات نہ صرف گہرے ہیں بلکہ مزید بہتر ہوں گے۔ سی پیک منصوبے پر چین کی غلط فہمیوں کو دور کیا ہے۔ سی پیک لانگ ٹرم منصوبہ ہے اس پر یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

ہم نے چین سے معاشی استحکام لانے کے لیے کافی کچھ سیکھنا ہے۔ برآمدات دوگنا کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment