حالیہ خسارے کا بحران ختم ہو گیا ہے.اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کرنٹ خسارے کا بحران ٹل گیا ہے، 12 ارب ڈالر کی ضرورت تھی، سعودی عرب سے 6 ارب ڈالر مل گئے، مزید ذرائع سے بھی رقم آئی ہے، ادائیگیوں کے توازن کا بحران عارضی طور پر ختم ہوگیا۔ انہوں نے دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ کر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش کرنٹ خسارے کا بحران ٹل گیا ہے۔
ادائیگیوں کے توازن کا بحران عارضی طور پر ختم ہوگیا۔ ہم کرنٹ خسارے کے بحران کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ خسارے کے بحران سے نکلنے کیلئے 12ارب ڈالر کی ضرورت تھی۔ سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر فراہم کیے مزید ذرائع سے بھی رقم آئی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment