آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ پرتشدد مظاہروں کا نوٹس حکومت سے تین دن میں نقصانات کی رپورٹ طلب

چیف جسٹس پاکستان کا آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے رد عمل میں پرتشدد مظاہروں کا نوٹس، میاں ثاقب نثار نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 3 دن میں مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے رد عمل میں ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کا نوٹس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرتشدد مظاہروں کے دوران 3 دن میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کیلیے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس طبیعت کی خرابی کے باعث کئی روز سے عدالت کاروائیوں میں شریک نہیں ہو رہے تھے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment