ڈاکٹرمجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے ریمانڈ میں 20 نومبر تک کی توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے ریمانڈ میں 20 نومبر تک کی توسیع کر دی ہے. احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سمیت 6 افراد کے کیس کی سماعت کی.جن ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ان میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کے علاوہ ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر، ڈاکٹر لیاقت علی، راس مسعود، امین اطہر اور کامران عابد شامل ہیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment