وزیراعظم عمران خان کا پاکستان پہنچتے ہی قوم سے خطاب متوقع اور امن وامان پر اجلاس بلانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پاکستان پہنچتے ہی الگ الگ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے امن و امان پر اجلاس بلائیں گے اس کے بعد دورہ چین سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا جس میں دورہ چین پر بریفنگ دی جائے گی۔
امن و امان پر طلب کیے گئے اجلاس میں وزیراعظم کو دھرنے سے متعلق اور دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان معاہدے کی شرائط سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب بھی متوقع ہے۔جس میں وہ قوم کو دورہ چین میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گےتھی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment