گرل فرینڈ کا قتل لاش کے 3ٹکڑےدوست کے گھر سے برآمد

شمالی دہلی کے شالیمارباغ علاقے میں ایک نوجوان نے درندگی کا ثبوت دیتے ہوئےگرل فرینڈ کا سر تن سے جدا کرنے کے بعد لاش کے 3ٹکڑے کرکے فرار ہوگیا۔اطلاع کے مطابق 17سالہ لڑکی جمعہ کو گھر سے غائب ہوگئی تھی۔ اہل خانہ نے شالیمار باغ پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔رپورٹ درج ہونے کے پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ لڑکی آخری مرتبہ اپنے دوست سنی کے ساتھ نظر آئی تھی۔پولیس جب سنی کے گھر پہنچی تو مکان پر تالا لگا ہوا تھا۔دروازہ توڑ کر پولیس اند ر داخل ہوئی تو وہاں کا منظر دیکھ کر پولیس کے ہوش اڑ گئے۔ خون میں لت پت پڑی لاش3ٹکڑوں میں پڑی ہوئی تھی۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع واردات سے ثبوت جمع کرکے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment