چیف جسٹس ثاقب نثار کے سینے میں درد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی منتقل

چیف جسٹس ثاقب نثارکو سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں انکی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار آج اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے کہ انکی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔ان کے سینے میں ہونے والے درد نے انکی حالت کو پریشان کن حد تک متاثر کیا۔

طبیعت کے بگڑنے کے بعد انکو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکا طبی معانئہ کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارکی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم انکو ابھی طبی نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment