پاک چین مذاکرات کی طرف سے مشترکہ بیان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ دونوں ممالک کا باہمی تجارت کا توازن برقرار رکھنے ، ٹریڈ مشن اور زرعی شعبے کی مارکیٹ تک رسائی میں تیزی ، چین پاکستان فری ٹریڈ معاہدے کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے ، پاک چین معاہدہ برائے تجارتی سروسز بڑھانے ، مشترکہ اکنامک ایکشن ، اسٹیٹ بنک اور پیپلز بنک آف چائنہ کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت دونوں ملکوں کا سیاحتی تبادلوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔چین پاکستان فری ٹریڈ معاہدے کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور چین میں اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کا نیا دور شروع کیا جا رہا ہے ۔ چین اور پاکستان میں تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment