پاکستان میں سموگ کی وجہ/ ہندوستانی حکومت کی سازشیں یاناکامی/ امریکی ادارے ناسا نے سب پول کھول دیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور ہند میں پھیلی ا سموگ جس میں سانس لینا بھی دوبھر ہے ۔ ہندوستانی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کے آغاز ہی پر ا سموگ میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ۔ان حالات میں کھلی فضا میں سانس لینا مشکل ہے۔ ہوا میں موجود کثافتیں آنکھوں میں چبھن کا احساس پیدا کرتی ہیں ۔کروڑوں لوگ سانس ، گلے، آنکھوں اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔مسئلے کی ذمہ داری ہندوستانی حکومت پرعائد ہوتی ہے۔ ہند میں پچھلے کچھ عرصہ سے فصلوں کے فضلے کو جلانے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ اس تصویر میں سرخ نشانات اس ہندوستانی علاقے کے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر زرعی فضلہ جلایا جاتا ہے۔دونوں ممالک میں ٹریفک حادثات سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پنجاب اور دہلی کے اسپتالوں میں سانس کی مرض میں مبتلا اتنے مریض لائے جا رہے ہیں کہ اسپتالوں میں جگہ ختم ہو گئی ۔پاکستان نے گزشتہ برس ہند کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیاتھا، جس میں کہاگیا تھاکہ نئی دہلی اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے مگر ہندوستانی حکومت کی مجرمانہ غفلت پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment