سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے / وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کا آغاز ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے املاک اور شہریوں کو نقصان پہنچانے سمیت سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو نشاندہی کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ 4 روز کے دوران ملک کا امن و امان خراب کرنے والے شرپسند عناصر کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ متحرک ہوگئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایف آئی اے اور دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے پہلے ہی متحرک ہو چکے ہیں۔
اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment