”ہمیں دو سال تک سی پیک کی خبر نہ ہونے دی گئی“پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک کے مخالف نہیں ہیں، کبھی اس منصوبے کی مخالفت نہیں کی، تاہم ہمیں دو سال تک راہداری منصوبے کی خبر تک نہ ہونے دی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں خیبر پختونخوا کےلئے دو تین پروجیکٹ ڈلوائے، خیبر پختونخوا کے حقوق کےلئے آواز اٹھاتا رہا۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پشاور میٹرو کی لاگت لاہور اور اسلام آباد سے کم ہے،میرے خلاف بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، مگر میں تو شور نہیں مچا رہا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ لاہور میٹرو میں 6ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، یہ نیب کرپشن کےخلاف بنی ہے، اس کو بدنام نہ کریں، میرا کوئی بینک بیلنس نہیں، کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment