چیف جسٹس نے فوادچودھری کےخلاف نوٹس واپس لے لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے فوادچودھری کیخلاف نوٹس واپس لے لیاچیف جسٹس نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کے طنزیہ بیان دے رہے ہیں؟آپ کے بیان کی ویڈیوعدالت میں چلوادیتے ہیں

فواد چودھری نے کہا کہ بیوروکریسی میں مسائل ہیں میں نے عدلیہ کےخلاف بیان نہیں دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ تو وہ بات ہوئی آپا فہمیدہ کی کہانی فلاں کی زبانی ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میرے ساتھ آپ آئین کاآرٹیکل 4 پڑھیں،فواد چودھری نے کہا کہ میری جرات ہی نہیں کہ عدلیہ کےخلاف بات کروں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  کیخلاف نوٹس واپس لے لیا۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment