وفاقی وزراءفوادچو ہدر ی ،اعظم سواتی سپریم کورٹ پہنچ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچو ہدر ی اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی سپریم کورٹ پہنچ گئے ،فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا اور میں آ گیا ۔سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کیا تھا ۔

عدالت نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو بھی طلب کرلیا اور فارم ہاﺅس کی ملکیت کے کاغذات منگوالئے۔سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری نے کہا بیورو کریٹس سے حکومت چلالیں، پتہ کرائیں گے پردے کے پیچھے کون ہے ؟ بادی النظر میں فواد چودھری نے عدالتی کارروائی پر بات کی، کل ایک وزیر نے کہا کہ ملک میں الیکشن کرانے کا کیا ضرورت ہے، میں بتاﺅں گا کہ ملک میں الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے، وزیراطلاعات نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، کیا اس طرح بیان دیا جاتا ہے، ایسا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔

یاد رہے گزشتہ روز فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ک بیوروکریٹس سے حکومت چلانا ناقابل قبول ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات بک رہی تھی، شہریار آفریدی نے بھی وزیراعظم سے آئی جی اسلام آباد کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی آئی جی وفاقی وزیر کا ٹیلیفون نہ اٹھائے ؟ آئی جی اسلام آباد کوئی کارروائی نہیں کر رہے، چیف ایگزیکٹو آئی جی نہیں، وزیراعظم ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا وزیراعظم آئی جی کو معطل نہیں کر سکتا تو پھر الیکشن کا کیا فائدہ ؟ آئی جی نے فون نہیں سننا تو پھر بیوروکریٹس کی حکومت قائم کر دیں، بیورو کریسی حکومتی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کرتی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment