وزیراعظم عمران خان 2نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی ، وزیراعظم 2نومبرکی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے۔وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے وفد کے ارکان میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروزیرخزانہ اسدعمربھی وزیراعظم کیساتھ ہوں گے۔وفاقی وزیربرائے آبی پیداوارفیصل واوڈا ، ریلوے،منصوبہ بندی اورپورٹس اینڈشپنگ کے وزرا بھی وفد میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنرسندھ اورسینئروزیرپنجاب علیم خان کی روانگی کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کادورہ چین یکم نومبرسے 5 نومبر تک جاری رہے گا، دورے میں وزیراعظم چینی صدرسے بھی ملاقات کریں گے جکہ چین میں بین الاقوامی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شرکت کریں گے، پاکستان بطور مہمان خصوصی ایکسپو میں شریک ہوگا اور وزیراعظم عمران افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے،دورے میں پاکستان اورچین کے درمیان معاہدوں پربھی دستخط ہوں گے۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment